نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں مسلمانوں کے خلاف قتل و غارت کی سفاکانہ مہم کا منفی اثر عام بھارتی معاشرے پر بھی پڑنے لگا۔ اجمپورہ کے رہائشی نے محض شک کی بنا پر بیوی کا سر تن سے جدا کر دیا اور تھانے پیش کر دیا۔
بھارتی شہر اجمپورہ میں 35 سالہ شہری بیوی کا کٹا ہوا سرہاتھ میں لیے پولیس سٹیشن آ گیا، ملزم نے محض شک کو بنیاد بناتے ہوئے کہا کہ بیوی نے اسکے ساتھ دھوکا کیا۔ اپنے بیان میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے اس نے پولیس کو بیان دیا کہ بے وفا بیوی کو رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر قتل کردیا۔ پولیس نے شہری کو حراست میں لے کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔