لاہور: (دنیا نیوز) غزہ کا محاصرہ توڑنے کی کوشش پر اسرائیلی فورسز نے فلسطینی کشتیوں پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی، مقبوضہ بیت المقدس میں غیر قانونی اسرائیلی تعمیرات کے خلاف احتجاج کرنے پر فلسطینی گاؤں کے باسیوں کو شدید تشدد کو نشانہ بنایا گیا، صیہونی فورسز نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔
نام نہاد سیکیورٹی خدشات کا بہانہ کر صیہونی فوج نے 2007 سے غزہ کی پٹی کا محاصرہ کر رکھا ہے، ادھر مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی گاؤں میں غیر قانون اسرائیلی تعمیرات کے خلاف احتجاج کرنے پر اسرائیلی فورسز نے گاؤں کے باسیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور متعدد مظاہرین کو گرفتار کر کے لے گئے۔