کابل: (ویب ڈیسک) افغان فورسز کے ملک بھر میں آپریشن کے نتیجے میں 67 شرپسند ہلاک ہوگئے۔
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ ملکی فضائیہ اور نیشنل ڈیفنس سیکیورٹی فورسز نے افغانستان کے مختلف حصوں میں 24 گھنٹوں کے دوران آپریشن کیے جن میں 67 شرپسند ہلاک ہوگئے۔ وزارت دفاع کے حکام کا بتاناہےکہ آپریشن ننگرہار، غزنی، پکتیا، لوگر، قندھار، بدگیس، فریاب، بغلان، بلخ اور ہلمند میں کیے گئے جس میں فضائیہ اور نیشنل ڈیفنس فورسز کے ساتھ کمانڈوز نے بھی حصہ لیا۔
افغان وزارت دفاع کے مطابق فضائیہ نے شرپسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور کئی ٹھکانے تباہ کردیئے جب کہ آپریشن کے دوران 28 شرپسند زخمی بھی ہوئے۔