رائل نیوی کا جہاز آرگیل خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچ گیا

Last Updated On 15 September,2018 07:07 pm

کراچی: (دنیا نیوز) رائل نیوی کا جہاز آرگیل خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچ گیا، جس پر گائیڈڈ میزائل آرگیل ٹاپ 23 جہاز نصب ہے جس کو 1991 میں رائل نیوی میں شامل کیا گیا۔ قبل ازیں پاک بحریہ کا ایف 22 پی جہاز جولائی 2018 میں برطانیہ کی بندرگاہ پورٹسمتھ کا دورہ کر چکا ہے۔

کراچی بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ نے رائل نیوی کے جہاز کا پُرتپاک خیر مقدم کیا، پاک بحریہ کے سینئر آفیسرز اور برٹش ہائی کمیشن نے جہاز کا استقبال کیا۔ رائل نیوی کے جہاز کے دورہ پاکستان کا مقصد مشقوں کے انعقاد اور مشترکہ مفادات کے اُمور پر تبادلہ خیال کے ذریعے دونوں ممالک کے مابین اشتراک اور مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔ اس دورے کے دوران سماجی سرگرمیوں، کھیلوں کے مقابلوں اور پیشہ ورانہ تجربات کے تبادلوں کا انعقاد بھی ہوگا۔

بندرگاہ کے دورے کی تکمیل پر پاک بحریہ اور رائل نیوی کے جہازوں کے درمیان کھلے سمندر میں باہمی مشق کا انعقاد ہوگا جس میں مختلف بحری آپریشنز کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ ان مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Advertisement