پاک بحریہ نے کراچی کے ساحل پر یوم دفاع بھرپور انداز میں منایا

Last Updated On 06 September,2018 11:02 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاک بحریہ نے یوم دفاع کے حوالے سے پروگرام سی ویو نشان پاکستان میں منعقد کیا، کمانڈوز نے اپنی پیشہ وارانہ جنگی مہارتوں کا شاندار مظاہرہ کیا، مختلف جہاز اور ہیلی کاپٹرز نے بھی خوبصورت فلائی پاسٹ کیا، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

کراچی کے ساحل پر پاک بحریہ کی جانب سے یوم دفاع بھرپور انداز میں منایا گیا، جس کے مہمان خصوصی گورنر سندھ عمران اسماعیل تھے۔ پاکستان کی سمندری سرحدوں کی محافظ پاک بحریہ نے جنگی مہارتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔

پاک بحریہ کے طیارے اور ہیلی کاپٹرز نے فلائی پاسٹ جبکہ پاک بحریہ کے کمانڈوز نے فری فال جمپس لگا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ بےباک اور نڈر میرینز نے دہشت گردوں سے یرغمالیوں کی بازیابی کیلئے آپریشن کا عملی مظاہرہ کیا۔

کمانڈر ایس ایس جی سی رانا عمران کا کہنا تھا کہ 6 ستمبر شہداء کا دن ہے ان کی یاد کو تازہ کرنے کے لیے پرفارمنس دی ہے۔

تقریب میں شریک شرکاء نے پاک افواج کی پے پناہ قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر پاک بحریہ کے بینڈ نے ملی نغمے اور خصوصی دستے نے اسپیشل رائفل ڈرل کا بھی مظاہرہ کیا۔

Advertisement