یوم دفاع :پاک بحریہ کے نئے نغمے کا ٹیزر جاری

Last Updated On 05 September,2018 02:53 pm

کراچی (دنیا نیوز ) پاک بحریہ نے یوم ِ دفاع کے موقع پر نئے نغمہ کا ٹیزر اور پرومو جاری کر دیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ نے اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پاک بحریہ کے نغمے ''عشق وطن سے'' میں وطن سے والہانہ عشق اور محبت کا بھرپور اظہار کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ پاکستان ہمارا پیارا وطن ہے جو لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل ہوا اب ہمیں وطن کی سرحدوں کے دفاع کا عہد کرنا ہوگا اور ملک کو اس انداز سے ناقابل تسخیر بنائیں گے جو اس نغمے کا حصہ ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ یوم دفاع کے عظیم الشان موقع پر پاک بحریہ کے اس نئے نغمے کا پرومو اس اعتماد کی تمثیل ہے جو وطن ِ عزیز کی اکہتر سالہ تاریخ میں عوام اور بحریہ کے لازوال رشتے کی بنیاد ہے۔ ہم نے اس نغمے میں پاک بحریہ کی حاصل کی جانے والی کامیابیوں اور بحریہ کے جوانوں کی وطن کے دفاع کیلئے قربانیوں کا بھی احاطہ کیا ہے۔

ویڈیو دیکھیں 

 

Advertisement