فلپائن (دنیا نیوز ) سمندری طوفان مینگھٹ فلپائن میں تباہی مچانےکے بعد ہانگ کانگ پہنچ گیا، ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی، ریڈ کراس کے کارکنوں نے سیلابی ریلے میں بہتے ماں بیٹے کو بچا لیا، فلپائن کے شمالی شہر باگویو" میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی۔
طوفانی ہواؤں سے گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، تناور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، ریڈ کراس کے کارکنوں نے سیلابی ریلے میں بہتے ماں بیٹے کو بچا لیا، 2 سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں بحرِ اوقیانوس میں آنے والے "ہوری کین"کے برابر ہیں۔
فلپائن میں خوفناک سمندری طوفان کے باعث ہلاکتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، فلپائن میں تباہی مچانے کے بعد سمندری طوفان اب جنوبی چین کے ساحلوں کی طرف بڑھ رہا ہے جس کے باعث ہانگ کانگ میں زبردست بارشیں ہو رہی ہیں۔