پیانگ یانگ (دنیا نیوز ) پیانگ یانگ میں جنوبی کوریا کے صدر مُون جے اِن کی شمالی کوریا کے رہنما کِم جانگ اُن سے ملاقات ہوئی ہے جس میں کئی معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ شمالی کوریا بین الاقوامی مبصرین کو میزائل پروگرام کے مقامات کی بندش کےعمل کے معائنے پر راضی ہوگیا۔
شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان تعلقات میں نئی پیش رفت ہوئی ہے، پیانگ یانگ میں اُن کی اِن سے ملاقات ہوئی، صدر مون جے اِن اور رہنما کِم جانگ اُن نے کوریائی خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک خطہ بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ جنوبی کوریا کے صدر کا کہنا تھا شمالی کوریا اپنا نیوکلیئر کمپلیکس ہونگ بیون بھی بند کر دے گا۔
دونوں ممالک میں خاندانوں کے ملاپ، ریلوے اور صحت کے شعبے سمیت مختلف معاہدوں پر بات چیت ہوئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئیٹ میں میزائل سائٹ کو بند کرنے اور نیوکلئیر تفتیش کاروں کے دورے کے فیصلے کو سراہا ہے۔