پیانگ یانگ: (دنیا نیوز) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی گاڑی کے گرد دوڑتے بارہ گارڈز عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے، تمام گارڈز نشانہ بازی اور مارشل آرٹ کے ماہر ہیں۔
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سنگاپور پہنچے توان کی گاڑی کے گرد حصار بنائے بارہ گارڈز ایک بار پھر دنیا کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ سیاہ سوٹوں میں ملبوس سیاہ ٹائی لگائے یہ گارڈز نشانہ بازی اور مارشل آرٹ کے ماہر ہیں۔
باڈی گارڈ کِم کے گرد اس طرح گھیرا بناتے ہیں کہ انہیں 360 ڈگری کے زاویے میں سب نظر آئے۔ گارڈز کے انتخاب کے لئے ان کے ماضی کو پرکھا جاتا ہے اور دونسلوں تک معلومات حاصل کی جاتی ہیں۔