سیئول: (دنیا نیوز) جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکہ جنگی مشقو ں پر شمالی کوریا ناراض ہوگیا۔ کم جونگ ان اورٹرمپ کی 12 جون کو طے ملاقات منسوخ کرنےکی دھمکی دے دی۔
امریکی افواج نے مشقوں کو معمول کا عمل قرار دیا ہے، ترجمان امریکی دفتر خارجہ ہیدرنوؤرٹ کہتی ہیں ملاقا ت پرکام جاری رکھیں گے۔ تازہ تنازع اسوقت سامنے آیا جب امریکا اور جنوبی کوریا نے جنگی مشقیں شروع کر دیں جس پر شمالی کوریا کی قیادت برہم ہو گئی اور جنوبی کوریا سے جاری مذاکرات معطل کر دیئے، یہاں تک بس نہیں بلکہ شمالی کورین رہنما کم جونگ ان نے صدر ٹرمپ سے 12 جون کو طے شدہ ملاقات منسوخ کرنے کی دھمکی دے دی۔
شمالی کورین خبرایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا میں جاری مشقیں اشتعال انگیزی اور امن ہاؤس اعلامیے کی خلاف ورزی ہیں۔ دوسری جانب امریکی افواج نے مشقوں کو معمول کا عمل قراردے دیا۔ امریکی دفترخارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مذاکرات منسوخ ہونے کی اطلاعات کے باوجود کم جونگ ان اورٹرمپ میں ملاقات کیلئے کام جاری رکھیں گے۔