پیانگ یانگ: (دنیا نیوز) شمالی کوریا میں جوہری تجربے کی سائٹ والا پہاڑ جزوی طور پر منہدم ہوگیا۔ یہ پہاڑ گزشتہ ستمبر میں کیے گئے جوہری تجربے کے بعد آنے والے آفٹر شاکس کی وجہ سے منہدم ہوا۔۔
چینی سائنسدانوں کے مطابق وہ پہاڑ جہاں شمالی کوریا جوہری تجربے کرتا تھا جزوی طور پر منہدم ہو گیا ہے اور وہاں پر مزید جوہری تجربے نہیں کیے جا سکتے۔ تحقیق کے مطابق ستمبر میں کئے جانے والے جوہری تجربے کے ساڑھے 8 منٹ بعد پہاڑ کا حصہ منہدم ہو گیا، پنگی ری نامی سائٹ پر 2006 سے اب تک 6 جوہری تجربے کیے جا چکے ہیں۔
شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان امریکا کے ساتھ مذاکرات شروع ہونے سے قبل مزید جوہری تجربے روکنے کا اعلان کر چکے ہیں۔