نیویارک (دنیا نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے لیے مہم کا آغاز کر دیا۔
ٹرمپ نے نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے لیے مہم کا آغاز لاس ویگاس میں ریلی کے دوران خطاب سے کیا جہاں انہوں نے اوباما حکومت کی پالیسیوں کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے اپنے ووٹرز کو قائل کیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالیں تاکہ نئی حکومت کی پالیسیوں کو تقویت مل سکے۔