واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر چین کو دھمکی دیدی، کہتے ہیں کہ چین نے انتقامی کارروائی کی تو انتہائی سخت اقدامات کرسکتے ہیں۔
امریکا اور چین میں جاری تجارتی جنگ میں شدت آ گئی، امریکی صدر نے ایک بار پھر چین کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے پاس زیادہ اختیارات ہیں۔ اگر بیجنگ نے چینی درآمدات پر 200ارب ڈالر کے ٹیرف کا بدلہ لیا تو امریکا مزید ٹیرف نافذ کر دے گا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ چین کی غیر منصفانہ تجارت کے طریقوں کے خلاف کریک ڈاؤن کررہے ہیں۔ امریکا کی جانب سے 200 ارب ڈالر کا ٹیرف عائد کئے جانے کے بعد چین نے اعلان کیا تھا کہ وہ 24ستمبر سے امریکا سے درآمد کی گئی 60 ارب ڈالر کی اشیاء پر مزید ٹیرف نافذ کردے گا۔