امریکی وزیر خارجہ کا دورہِ چین، دونوں ممالک کے تعلقات بدستور کشیدہ

Last Updated On 08 October,2018 05:10 pm

بیجنگ: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے چین کا دورہ کیا ہے، بیجنگ میں انہوں نے چینی ہم منصب سے ملاقات کی جس کے دوران دونوں طرف سے سرد جملوں کا تبادلہ ہوا۔

امریکی وزیر خارجہ کا دورہ چین بھی دونوں ملکوں کے تعلقات میں سرد مہری کو کم نہ کر سکا، مذاکرات کی میز پر بھی امریکی اور چینی وزرائے خارجہ میں کشیدگی برقرار رہی، ایک دوسرے کو دو طرفہ تعلقات میں سردمہری کا ذمہ دار قرار دیتے رہے۔

 

چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا نے تجارتی جنگ اور تائیوان کا ایشو چھیڑ کر اچھا نہیں کیا جبکہ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جن ایشوز کی بات کر رہے ہیں وہاں میں ہمارے درمیان واضح اختلافات موجود ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب کو کم جونگ ان سے ملاقات کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا۔