سیول (دنیا نیوز ) شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن سے امریکی وزیرِ خارجہ کی ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کی بات چیت شاندار اور مثبت رہی۔
شمالی کوریا کے صدر مقام پیانگ یانگ میں امریکی وزیرِ خارجہ کی ملاقات صدر کِم جونگ اُن سے ہوئی۔ دونوں رہنمائوں نے ملاقات کو بہترین اور شاندار قرار دیا۔
بات چیت میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بہت جلد شمالی کوریائی صدر کی ملاقات صدر ٹرمپ سے ہو گئی۔ ملاقات میں شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر امریکی نگرانی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔