نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) نئی دہلی حکومت نومبر میں ایران سے 9 ملین بیرل تیل خریدے گی۔
نئی دہلی حکومت نومبر میں ایران سے نو ملین بیرل تیل خریدے گی، یہ بات 2 بھارتی حکومتی ذرائع نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتائی ہے۔ ذرائع نے ایسے اشارے بھی دیے ہیں کہ 4 نومبر سے ایرانی تیل کی خرید پر لگنے والی امریکی پابندی کے باوجود بھارت اسلامی جمہوریہ ایران سے خام تیل کی خرید کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ ایرانی آئل کارپوریشن نومبر میں 6 ملین بیرل خام تیل منگلور ریفائنری کو روانہ کریگی جبکہ 3 ملین بیرل تیل پٹرو کیمیکل لمیٹڈ کو فراہم کیا جائے گا۔ دوسری جانب امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ امریکی صدر کی انتظامیہ بعض ممالک کو استثنیٰ دینے پر غور بھی کر رہی ہے۔