واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی جہاز رانی کا سلسلہ جاری ہے اور ایران کا اس پر کنٹرول نہیں ہے۔
مائیک پومپیو نے ٹویٹ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز ایک بین الاقوامی آبی گزرگاہ ہے۔ امریکا خطے میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ کام کرتا رہے گا تاکہ بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں جہاز رانی اور تجارت کے آزادانہ بہاؤ کو یقینی بنایا جا سکے۔ واضح رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کی بندش کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس آبی گزرگاہ پر ایران کا کنٹرول ہے۔