کراچی: (دنیا نیوز) بحری جنگی جہازوں اور ہیلی کاپٹرز پر نصب میزائلوں کی رینج بھی بڑھا دی گئی ہے۔
ایران کسی بھی ممکنہ جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ ایرانی بحریہ نے نیا دفاعی نظام مکمل کرلیا۔ آبنائے ہرمز میں امریکی جارحیت کے امکان کے پیش نظر ایرانی بحریہ نے پہلی بحری جنگی جہازوں پر دیسی ساختہ دفاعی ہتھیار نصب کر دیئے ہیں، ہیلی کاپٹرز پر نصب میزائلوں کی رینج بھی بڑھا دی گئی ہے۔
عالمی پابندیوں کی وجہ سے تہران ہتھیار درآمد نہیں کر سکتا جس کے پیش نظر بڑے پیمانے پر لوکل سطح پر ہتھیار تیار کئے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل ایران نے خلیج میں جنگی مشقیں شروع کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔