انقرہ: (دنیا نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ترکی امریکی پابندیوں کے باوجود ایران سے گیس خریدتا رہے گا۔
ترک صدر نے خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کی دھمکیوں کے باوجود توانائی کے حصول کے لیے ایران سے گیس کے معاہدے کو برقرار رکھیں گے۔ صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ اسی طرح کی صورتحال میں سابق امریکی صدر باراک اوبامہ کے دور میں ترکی 50 فیصد گیس روس سے خریدتا تھا جبکہ باقی گیس ایران، عراق اور آزربائیجان سے خریدی جاتی تھی۔