تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب نے عراقی حدود میں کرد باغیوں پر میزائل حملے کی تصدیق کر دی۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے میں 11 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس نے پاسداران انقلاب کے ایک بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ فضائی یونٹ نے آرمی کے ڈرون یونٹ کے ساتھ مل کر ایک کامیاب آپریشن کیا ہے۔
پاسداران انقلاب کے مطابق ایرانی کرد باغیوں کے ٹھکانے پر 7 میزائل داغے گئے ہیں۔