نیویارک: (دنیا نیوز) یورپ، چین اور روس نے امریکی پابندیوں سے نمٹنے کا نیا منصوبہ تیار کرلیا۔
ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معاہدے میں شامل ممالک نے بڑا فیصلہ کر لیا۔ ایران سے تجارت میں ادائیگیوں کا نیا طریقہ طے کرنے پر غورشروع، تیل کی عالمی منڈی میں ڈالر کے بغیر بھی ایران کے ساتھ تجارت کے راستے کھلنے کا امکان ہے۔ ادائیگیوں کے نئے طریقہ کار سے امریکی پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے کمپنیاں ایران کے ساتھ تجارت کرسکیں گی۔ ایران اور یورپی ممالک کے درمیان جوہری معاہدہ سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دورِ حکومت میں طے پایا تھا۔