ایٹمی حادثے کی جگہ پر شمسی توانائی کے منصوبے کا آغاز

Last Updated On 07 October,2018 08:33 pm

کیو: (دنیا نیوز) یوکرائن حکومت نے 1986 میں تباہ ہو جانے والے جوہری پاور اسٹیشن والے علاقے میں شمسی توانائی کے پلانٹ کا پروجیکٹ شروع کر دیا۔ اس سے پیدا ہونے والی بجلی دو ہزار گھروں کو توانائی فراہم کرسکے گی۔

یوکرائن نے ایٹمی حادثے کے بعد ویران ہونے والے چرنوبل کے علاقے میں شمسی توانائی کا منصوبہ شروع کر دیا، حکام کا کہنا ہے کہ تابکار مادے کے پھیلاؤ کے باعث چرنوبل میں اگلے 24 ہزار سال تک کوئی انسان نہیں رہ سکتا۔ حکومت نے اس بڑے متروکہ علاقے میں اپنے پہلے شمسی توانائی کے پلانٹ کا پروجیکٹ شروع کیا ہے، جس سے تقریبا 2 ہزار گھروں کو توانائی فراہم کی جاسکے گی۔ سابقہ چرنوبل جوہری پاور اسٹیشن 1986 میں تباہ ہوگیا تھا، جس کے بعد اس پلانٹ سے تابکار شعاؤں کی وجہ سے تھائرائڈ کینسر میں اضافہ ہوگیا تھا۔