سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں شدید بارشیں، 8 افراد جاں بحق

Last Updated On 11 November,2018 08:51 pm

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب، کویت اور اردن سمیت خلیجی ممالک ان دنوں شدید موسم کی لپیٹ میں ہیں، ریاض میں کئی گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں، کویت میں بھی بارشوں سے کئی علاقوں میں سیلاب آگیا، اردن میں سیلاب اوربارشوں سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

خلیجی ممالک میں بارشوں اور سیلاب سے معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے، سعودی عرب میں بارشوں سے کئی علاقے زیر آب آگئے، ریاض میں گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں جبکہ سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ سعودی محکمہ دفاع کے مطابق ریاض میں سیلابی پانی میں پھنسنے والے 97 افراد اور 17 گاڑیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

کویت میں بھی بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی، صورتحال کے پیش نظر سوشل آفسز کے ہال متاثرین کے لیے کھول دیے گئے۔ اردن بھی شدید بارشوں اور سیلاب کی لپیٹ میں ہے، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے، سیاحتی مقام پیٹرا میں پھنسے 3 ہزار 700 سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
 

Advertisement