امریکی ریاست الینوئے میں طوفانی بگولے کی تباہی، 30 سے زائد افراد زخمی

Last Updated On 03 December,2018 03:33 pm

الینوئے: (دنیا نیوز) امریکا کی ریاست الینوئے میں طوفانی بگولے نے تباہی مچا دی، 30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے جبکہ درجنوں گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔

امریکی میڈیا کے مطابق طوفانی بگولے نے سینٹرل الینوئے میں 100 گھروں کو شدید نقصان پہنچایا، درخت اور بجلی کے پول گر گئے۔ طوفانی بگولے سے ٹیلرول کے قصبے کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا جہاں تیس سے زائد افراد زخمی ہوئے، متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔