لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ میں وزیراعظم تھریسامے کو بےوقوف عورت کہنے پر تنازع کھڑا ہو گیا۔ ایوان میں کنزرویٹیو ارکان نے الفاظ کو شرمناک قرار دیتے ہوئے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔
برطانوی اپوزیشن رہنما جیرمی کوربن کو وزیراعظم کے خلاف متنازع الفاظ استعمال کرنے پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔ جیرمی پر الزام ہے کہ انہوں نے دوران اجلاس تھریسامے کو بےوقوف عورت قرار دیا۔
کنزرویٹیو ارکان نے جیرمی کوربن کے الفاظ کو شرمناک قرار دیتے ہوئے ایوان میں شور مچا دیا۔ جواب میں وزیراعظم تھریسا مے نے کہا ایوان کو خواتین کے حوالے سے نامناسب الفاظ کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔ بر طانوی سیاسی حلقے مطالبہ کر رہے ہیں کہ جیرمی کو ان الفاظ پر معافی مانگنی چاہیے۔