برطانوی وزیراعظم تھریسامے کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی مہم تیز

Last Updated On 16 November,2018 10:20 pm

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی وزیراعظم تھریسامے کیخلاف تحریک عدم اعتماد اور بورس جانسن کو نیا قائد ایوان بنانے کی مہم تیز ہو گئی، رکن پارلیمنٹ جیکب ریس موگ نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعظم تھریسامے کی رخصتی اب مہینوں کی نہیں بلکہ دنوں کی بات ہے۔

حکمران کنزویٹو پارٹی کے رکن پارلیمنٹ جیکب ریس موگ نے لندن میں نیوز کانفرنس کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا بریگزٹ پرحکومتی پالیسی ناکام ہو گئی۔ ہم وزیراعظم تھریسامے کےخلاف تحریک عدم اعتماد چاہتے ہیں، یقین ہے وزیراعظم تھریسامے کی رخصتی اب چند دنوں کی بات ہے۔

دوسری جانب تھریسامے کی جگہ حکومت سے ناراض بورس جانسن کو وزیراعظم لانے کی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں۔