لیورپول: (دنیا نیوز) برطانیہ کی اپوزیشن لیبر پارٹی نے قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ کردیا۔ برطانوی اخبار کے مطابق حکومت بریگزٹ ڈیل کو بچانے کے لیے نومبر میں انتخابات کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
لیورپول میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائدِ حزب اختلاف جریمی کاربن نے نئے الیکشن کو ضروری قرار دیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق حکومت پارلیمنٹ میں بریگزٹ ڈیل منظور نہ کروا سکی تو لیبرپارٹی تھریسامے کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے گی۔
ادھر برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے نومبر میں الیکشن کے لیے خاموشی سے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔