بریگزٹ ڈیل تکمیل کے قریب ہے: برطانوی وزیراعظم

Last Updated On 15 November,2018 09:42 pm

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے کہا ہے کہ بریگزٹ ڈیل مکمل ہونے کے قریب ہے لیکن مذاکرات انتہائی مشکل ہیں۔ آج ہونے والے کابینہ اجلاس میں بھی انہیں اپنے ہی وزراء سے سخت مزاحمت کا سامنا ہو سکتا ہے، مذاکرات میں شمالی آئرلینڈ بارڈر اصل تنازع ہے جو نزاع کا باعث بنا ہوا ہے۔

برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے کہا ہے کہ وہ بریگزٹ کے معاملے پر یورپی اتحاد سے معاہدہ کرنے کے انتہائی قریب ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزرا کو دکھانے تک ممکنہ معاہدہ تیار نہیں ہو گا۔ حتی کہ تھریسامے کی کابینہ کے وزراء کی جانب سے بھی اجلاس میں خوب تنقید متوقع ہے۔

چند وزرا کو یورپی اتحاد سے ہونے والے ممکنہ معاہدے پر شدید تحفظات ہیں۔مذاکرات میں شمالی آئرلینڈ بارڈر اصل تنازع ہے جو نزاع کا باعث بن گیا ہے۔ اسی مسئلے کے باعث مذاکرات میں تعطل ہے۔ ادھر اپوزیشن نے ممکنہ ڈیل کو پارلیمان میں ووٹ کے ذریعے ختم کرنے کی بھی دھمکی دی ہے۔ حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ اس نازک مرحلے میں پارلیمان کو اس خطرے سے دوچار نہ کیا جائے کہ وہ بغیر کچھ جانے فیصلہ کرے۔