لندن: (دنیا نیوز) برطانوی پارلیمان میں بریگزٹ ڈیل سے متعلق متبادل منصوبے پر ووٹنگ آج ہوگی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق تھریسامے کو کچھ ارکان کی طرف سے کھلی بغاوت کا سامنا ہے۔
وزیراعظم تھریسامے باغی اراکین کو منانے کی کوششیں کر رہی ہیں لیکن برطانوی میڈیا کے مطابق تھریسامے کو ان ارکان کی طرف سے کھلی بغاوت کا سامنا ہے۔ تھریسامے نے کابینہ کو بتا دیا ہے کہ وہ بھی نو ڈیل نہیں چاہتیں۔
دوسری جانب یورپی پارلیمنٹ کے رکن سجاد کریم نے برطانوی وزیراعظم سے ملاقات میں بریگزٹ کی صورتحال پر بات چیت کی ہے۔ انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی ایوان کو واضح کرنا ہو گا کہ آخر وہ چاہتے کیا ہیں، سمت تعین ہونے پر ہی یورپی یونین سے کسی سمجھوتے پر آگے بڑھا جا سکتا ہے۔