واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کم وقت میں بہت بہتر ہوئے ہیں۔ انہوں نے پاک بھارت کے درمیان جاری تناؤ کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کشیدگی میں کمی لانے پر زور دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اوول آفس میں رپورٹر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا پاکستان سے تعلقات انتہائی کم وقت میں بہت زیادہ بہتر ہوئے ہیں، جلد پاکستانی حکام سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے اور سچ میں ہم نے پاکستان کے ساتھ انتہائی کم وقت میں بہت بہتر تعلقات بنالئے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت کے درمیان جاری تناؤ کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کشیدگی میں کمی لانے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا یہ صورتحال بہت خطرناک ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہت خراب ہیں، دونوں ممالک کے درمیان خطرناک صورتحال ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اب اسے رک جانا چاہئے۔
پلوامہ حملے پر امریکی صدر نے کہا بہت سارے لوگ مارے گئے، امریکا چاہتا ہے کہ صورتحال بہتر ہو۔