نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی ریاست الاباما میں طوفانی بگولے نے تباہی مچا دی، طوفان کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بائیس ہو گئی۔
امریکی ریاست الاباما میں نصف میل چوڑے بگولے نے کئی گھروں کو نقصان پہنچایا، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق طوفانی بگولوں نے امریکی شہر لی کاؤنٹنگ میں سب سے زیادہ تباہی مچائی۔
طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 22 ہو گئی جبکہ 150 افراد لاپتہ ہیں، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔