نئی دہلی: (دنیا نیوز) جنونی مودی سرکار نے الیکشن میں محض 300 نشستیں جیتنے کے لئے خوب ڈرٹی پالیٹکس شروع کر رکھی ہے۔ سابق فوجی افسر کے بیٹے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن نے بی جے پی رہنماؤں کی گفتگو لیک کر کے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اُڑی حملہ بھی مودی سرکار کے ایما پر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
پلوامہ حملہ کی اصل ذمہ دار خود مودی اور بی جے پی سرکار، الیکشن جیتنے کے لئے گھناؤنا کھیل کھیلا گیا۔ فلمی سکرپٹ حقیقی زندگی میں نافذ کر دیا۔ سابق فوجی افسر کے بیٹے نے ویڈیو کال میں بھارتی عوام، سرکار، اورمتعصب میڈیا کو چیلنج کر دیا۔ کس طرح اس نے بی جے پی کو غدار قرار دے کر ایک آڈیو لیک کی جس میں راج ناتھ سنگھ، امیت شاہ اور ایک خاتون کانفرنس کال میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
اس کانفرنس کال کی آڈیو گفتگو میں ڈرٹی پالیٹکس کے منصوبے پر عملدرآمد پر غور ہوا۔ الیکشن سے پہلے جنگ کرانے کے لئے عوام کو گمراہ کر دیا جائے۔ بھارتی اہلکاروں کو مارنے کے لئے سودا طے پایا، اُڑی حملے کا انکشاف ہوا۔ فروری کے دوسرے ہفتے میں دھماکے کا وعدہ بھی ہوا۔
امن کی بات اور حقائق سامنے لانے والے چند صحافیوں نے حکومت سے یہ سوال بھی کیا ہے کہ پلوامہ میں مرنے والے اہلکاروں نے جب ہاتھ جوڑ کر جہاز کی بھیگ مانگی تھی تو آپ نے انہیں ہوائی جہاز سے دوسری جگہ منتقل کیوں نہیں کیا؟ ڈسکوری چینل پر فلم بنوانے میں کیوں مصروف رہے۔