اسلام آباد: (دنیا نیوز) سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر کا دورہ پاکستان کے پروگرام میں ردوبدل، سعودی وزیر خارجہ کی اب اتوار کو پاکستان آمد متوقع ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کی جمعہ کو پاکستان آمد متوقع تھی لیکن ان کے دورے کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے، اب سعودی وزیر خارجہ پہلے آج بھارت کا دورہ کرسکتے ہیں، اتوار کو عادل الجبیر کی پاکستان آمد متوقع ہے۔ اس حوالے سے ابھی تفصیلات طے کی جا رہی ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ دورہ پاکستان میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام بھی لائیں گے، عادل الجبیر کے دورے کا مقصد پاک بھارت کشیدگی دور کرنے کے اقدامات کرنا ہے۔