سرپرائز کے بعد بھارتی ویسڑن ایئر کمانڈ چیف کو ہٹا دیا گیا

Last Updated On 02 March,2019 10:08 am

نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) پاک فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنیوالے 2 بھارتی طیاروں کو مار گرانے اور پائلٹ کو گرفتار کئے جانے کے بعد بھارتی حکومت نے انڈین ایئرفورس کے اعلیٰ افسر کو عہدے سے ہٹا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے ایئر مارشل سی ہری کمار کو ویسٹرن ایئر کمانڈ چیف کے عہدے سے ہٹا دیا ہے، جنہیں جنوری 2017 میں اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ایئر مارشل ہری کمار کی جگہ ایئر مارشل رگھو ناتھ نمبیر کو انڈین ایئر فورس کے ویسٹرن ایئر کمانڈ کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ویسٹرن ایئر کمانڈ کا مرکزی دفتر نئی دہلی میں ہے جو راجستھان میں واقع بیکانیر سے لے کر سیاچن گلیشئر تک انڈین ایئر سپیس کو دیکھتا ہے جبکہ بھارتی ایئر فورس کی 40 فیصد ایئر بیسوں کا کنٹرول بھی اس کے پاس ہے۔