استنبول: (دنیا نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوآن کا کہنا ہے کہ ترک عوام کے دلوں میں پاکستان کی خاص حیثیت ہے، پاکستان کی حکومت اور عوام ہر مشکل میں ترکی کے ساتھ کھڑی ہوئی، پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لئے کیا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
رجب طیب اردووآن نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے بات ہوئی ہے، ترک عوام کے دلوں میں پاکستان کی خاص حیثیت ہے، برصغیر کے مسلمانوں کی استقلال جنگ کے دوران حمایت کو کبھی نہیں بھول سکتے، تحریک خلافت کے دوران ترکی کی آزادی کیلئے علامہ اقبال کی شاعری ناقابل فراموش ہے۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ ہر مشکل وقت میں پاکستانی عوام اور حکومت ترکی کے ساتھ کھڑی ہوئی، سیلاب ہوں یا دہشتگردی کیخلاف جنگ پاکستانی بھائی ہمیشہ ہمارے ساتھ کھڑے رہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے کیا کردارادا کرسکتے ہیں؟۔