کراچی: (دنیا نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے۔ پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت نے پاک بھارت کشیدگی میں صبرو تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن بھارتی دراندازی پر 24 گھنٹے کے اندر منہ توڑ جواب دیا۔
فاروق ستار نے نارتھ کراچی سے تین ہٹی تک پاک فوج سے اظہار یکجہتی ریلی نکالی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت ہمیں ترنوالہ نا سمجھے ہم لوہے کے چنے ہیں۔
انہوں نے مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کل بھی چائے والا تھا اور آئندہ بھی رہے گا لیکن ان کے پائلٹ کو چائے ہم نے پلائی جو بھی مسائل ہیں انہیں چائے کی پیالی پر حل کرتے ہیں۔