کراچی: (روزنامہ دنیا) ورلڈ کپ میں پاکستان کو باہر نکالنے میں ناکامی کے بعد بھارتی انتہا پسندوں نے پاکستانی کرکٹرز کو نشانے پر رکھ لیا۔
حکمران جماعت بی جے پی کے ریاست تلنگانہ سے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے بھارتی چینل سے بات چیت میں کہا کہ شعیب ملک نے ‘‘ہمارا پاکستان زندہ باد’’ کا ٹویٹ کیا جس سے من کو تکلیف پہنچی، اس شخص کو تلنگانہ اور حیدر آباد میں نہیں آنے دیں گے۔
راجہ سنگھ نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ تلنگانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ثانیہ مرزا کو ریاست کی برانڈ ایمبیسڈر کے عہدے سے ہٹایا جائے، جب ثانیہ مرزا کے شوہر ‘‘ہمارا پاکستان زندہ باد’’ کا ٹویٹ کرسکتا ہے تو یہ تو ہمارے دیس کی بیٹی ہے، یہ کم از کم بھارت زندہ باد کا ٹویٹ تو کرہی سکتی ہے، اسے ہم تلنگانہ ریاست کا برانڈ ایمبیسڈر نہیں رہنے دیں گے، ہم نہیں چاہیں گے کہ ہمارے پیسے کسی پاکستانی بہو پر خرچ ہوں۔