متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں سے معمولات زندگی درہم برہم

Last Updated On 16 April,2019 12:19 pm

دبئی: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے، راس الخیمہ میں سڑک ٹوٹنے سے ٹرک پھنس گیا، جبل جیس میں تین سو کاریں اور سیاح امداد کے منتظر ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں سے ابوظہبی، وادی شہاح، راس الخیمہ جبل جیس اور جبل ینس میں معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے۔ جبل جیس میں سیلابی ریلوں کی وجہ سے سڑک ٹوٹنے سے ایک ٹرک پھنس گیا جبکہ تین سو کاریں بھی پھنس گئیں جہاں درجنوں افراد امداد کے منتظر ہیں۔

حکام نے لوگوں کو غیر ضروری سفر سے منع کر دیا ہے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔


 

Advertisement