واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) امریکی کورٹ آف اپیلز نے بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آئین کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیدیا۔ عدالت نے ٹوئٹر صارفین کو بلاک کرنے سے متعلق صدر ٹرمپ کے اقدام کو امتیازی سلوک قرار دے دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ججز نے متفقہ طور پر فیصلہ دیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ حق نہیں کہ وہ اپنا ذاتی اکاؤنٹ فالو کرنے سے ٹوئٹر صارفین کو روک سکیں۔ اس سے قبل ایک ماتحت عدالت نے بھی ٹوئٹر صارفین کو بلاک کرنے سے متعلق صدر ٹرمپ کے اقدام کو امتیازی سلوک قرار دیا تھا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے متنازع احکامات کے سبب اندررون و بیرون ملک سے اکثر سخت بیانات کا سامنا رہتا ہے۔ اب انھیں امریکی عدالت نے آئین کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دے دیا ہے۔