سری نگر: ( روزنامہ دنیا ) بھارتی صحافی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کا پول کھول دیا۔
بھارتی صحافی رعنا ایوب نے ٹویٹ میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے ابھی لوٹی ہوں، مقبوضہ وادی میں جو دیکھا وہ اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا ہوگا۔ بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے 12 سالہ بچے کو حراست میں لے کر پیٹا جا رہا تھا، خواتین کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے۔
Just returned from Kashmir. Twelve year olds detained and beaten in midnight raids. Women threatened with rape. Young boys given electric shocks, families unaware of their whereabouts. This is the NORMAL you talk about. This is the worst I have seen in the valley yet #Kashmir
— Rana Ayyub (@RanaAyyub) August 30, 2019
رعنا ایوب نے کہا کہ لڑکوں کو بجلی کے جھٹکے دئیے جارہے ہیں، کیا یہ سب معمول کے مطابق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے اندر بھارتی میڈیا کے لیے جو غصہ اور نفرت ہے وہ پہلے کبھی نہیں دیکھی ہے۔