اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ اقدامات اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے معاملے پر عالمی کانفرنس بلانے پر غور شروع کر دیا ہے۔
وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کی دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کشمیر کے معاملے پر عالمی کانفرنس بلانے پرغور کر رہے ہیں، کانفرنس میں قانون، بین الاقوامی امور کے عالمی ماہرین اور سفراء کو مدعو کیا جائے گا، ابھی یہ فیصلہ ہونا ہے کہ کانفرنس کا انعقاد آزاد کشمیر یا اسلام آباد میں کرائے جائے۔
فروغ نسیم کا کہنا تھا کانفرنس میں کشمیر کی اصل صورتحال عالمی ماہرین کے سامنے رکھی جائے گی، ماہرین سے مسئلہ کے حل کیلئے قانونی تجاویز بھی مانگی جائیں گی۔