اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی سے متعلق عالمی میڈیا پر رپورٹس تشویشناک ہیں، دنیا سنگین معاملے کو خطرے کی گھنٹی سمجھے، مقبوضہ وادی پر غاصبانہ قبضہ بھی اسی بڑے منصوبے کا حصہ ہے۔
ادھر بھارتی حکومت نے شہریت سے متعلق رجسٹریشن لسٹ جاری کرتے ہوئے 19 لاکھ 6 ہزار 657 افراد کو بھارتی شہریت سے محروم کر دیا، ان افراد میں بیشتر بنگلہ دیشی مسلمان ہیں جنہیں اب زمینیں، ووٹ ڈالنے کا حق اورآزادی چھین کر حراستی مرکز یا ملک بدر کر دیا جائے گا۔
Reports in Indian and international media on Modi Govt s ethnic cleansing of Muslims should send alarm bells ringing across the world that the illegal annexation of Kashmir is part of a wider policy to target Muslims.https://t.co/QmjTDyaGVV
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 31, 2019
ردعمل سے بچنے کے لیے ریاست میں 80 ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات کر کے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فہرست کو آسام میں انتہا پسندوں کے مطالبات کے بعد تیار کیا گیا جو ریاست میں مسلمان تارکین وطن کی آمد کی وجہ سے ہندو اکثریت کے اقلیت میں تبدیل ہونے کے امکان سے خوفزدہ تھے۔