اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی عوام کی جانب سے مظلوم کشمیری بھائیوں کیساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرنے پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم نے آج جس طرح کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا، اس پر فخر ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ پاکستانی قوم نے کشمیریوں کو باور کرایا کہ وہ ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ قوم نے دنیا کو بھارت میں آر ایس ایس کے نازی نظریے سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سن لے، اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے، پاک فوج تیار ہے
وزیراعظم نے لکھا کہ آر ایس ایس کے نظریے سے ناصرف خطے بلکہ پوری دنیا کو خطرہ ہے۔ فاشسٹ مودی حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کا ایجنڈا ہے۔
The Pakistani nation has also let the world know about the Nazi-style takeover of India by the RSS-BJP s Hindu Supremacist ideology & the danger it poses not only to the region but the world.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 30, 2019
وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج سارا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ کشمیری بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔ کشمیر کی آزادی تک ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ 80 لاکھ کشمیری 4 ہفتے سے کرفیو کے باعث بند ہیں۔ کشمیریوں کے دکھ میں پوری طرح شامل ہیں۔ بھارتی حکومت انسانوں پر ظلم کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا آر ایس ایس میں مسلمانوں کیخلاف نفرت ہے۔ یہ تنظیم جرمن نازی پارٹی سے متاثر ہو کر بنائی گئی۔ آر ایس ایس کا نظریہ ہے کہ مسلمانوں کو برابری کا حق نہیں ملنا چاہیے۔ آر ایس ایس کے نظریے نے بھارت پر قبضہ کرلیا، ہر فورم پر کشمیرکی جنگ لڑوں گا۔