قوم فاشسٹ بھارت کے قبضے کیخلاف کشمیریوں کیساتھ ہے: وزیراعظم

Last Updated On 29 August,2019 03:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم فاشسٹ بھارت کے قبضے اور کرفیو کیخلاف کشمیریوں کیساتھ ہے، کشمیریوں کو پیغام دینا ہے پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے۔

 وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا ہے کہ قوم کل 12 سے ساڑھے 12 بجے تک کشمیریوں کیلئےنکلے، تمام پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے عوام کو واضح پیغام دیں، جنیوا کنونشن کے تحت بھارتی اقدامات جرم ہیں۔

 دوسری طرف انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا مرکزی اجتماع ڈی چوک میں ہوگا، کشمیر آور کے حوالے سے کل اسلام آباد کے تمام ٹریفک سگنل 12 بجے سرخ رہیں گے۔ ٹریفک آدھا گھنٹہ رکی رہے گی، 12 بجے سائرن بجے گا اور قومی ترانہ پڑھا جائے گا۔ ڈی چوک پر تمام سرکاری دفاتر کا عملہ جمع ہو کر اظہار یکجہتی کرے گا۔

Advertisement