پنجاب کابینہ میں ایک بار پھر ردوبدل کا امکان

Last Updated On 29 August,2019 05:30 pm

(دنیا نیوز) پنجاب کابینہ کا بیٹنگ آرڈر پھر تبدیل کرنے پر غور کیا جارہا ہے،میاں اسلم اقبال سے اطلاعات کا اضافی قلمدان واپس لیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب بلدیات اور جنگلات کا نیا وزیر لگانے کا فیصلہ بھی زیر غور ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے عثمان بزدار کو تبدیلیوں پر گرین سگنل دے دیا ہے۔
دوسری جانب چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل ملک اسد کھوکھر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ملک اسد کھوکھر کا بتانا ہے کہ استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بطور چئیرمین شکایت سیل مین اپنے حلقے میں وقت نہیں دے پا رہا۔ انہوں نے کہا اگر آئندہ حکومت کی جانب سے کوئی ذمہ داری دی گئی تو وہ ضرور کام کریں گے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما ملک اسد کھوکھر نے لاہور کے صوبائی حلقے پی پی 168 کے ضمنی معرکے میں 17579 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار رانا خالد محمود 16892 ووٹ لے سکے تھے
 

Advertisement