تہران: (ویب ڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ امریکا کیساتھ بات چیت پابندیاں اٹھائی جانے کے بعد ہی ممکن ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حسن روحانی نے کہا کہ ایران امریکا کیساتھ اس وقت تک دو طرفہ مذاکرات نہیں کرے گا جب تک پابندیاں اٹھائی جائینگی جو امریکا نے دوبارہ عائد کی ہوئی ہیں۔
ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک امریکا کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کے بارے میں فیصلہ نہیں ہوا، بات چیت کے حوالے سے بہت سی پیشکش کی گئی ہیں، مگر ہمارا جواب ہمیشہ نہ میں ہو گا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق حسن روحانی نے یہ بات پارلیمان کی اس کارروائی کے دوران دیا، جو براہ راست نشر کی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دوبارہ سے عائد کی جانے والی پابندیاں ختم ہونے کے بعد ہی بات چیت کا راستہ کھلے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران تمام عالمی طاقتوں کے ساتھ بات چیت کی میز پر واپس آ سکتا ہے جو 2015ء کے جوہری معاہدے پر دستخط کر چکے ہیں۔