برلن: (ویب ڈیسک) غیر ملمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ایف 16 کو یہ حادثہ جرمنی کے شہر ٹرییر کے قریب پیش آیا۔ تاہم طیارے کے پائلٹ نے کود کراپنی جان بچا لی۔
یہ حادثہ معمول کے تربیتی مشن کے دوران طیارہ حادثے کا شکار ہوا۔ پائلٹ نے بروقت پیراشوٹ کھولا اور طیارے سے باہر مکل گیا لیکن زمین پر گرنے سے اسے معمولی چوٹیں آئیں۔
خیال رہے کہ جرمنی میں اس سے قبل بھی متعدد جیٹ طیاروں کے حادثے پیش آ چکے ہیں۔ رواں سال جون میں جرمن فضائیہ کے دو فائٹر طیارے ایک دوسرے سے ٹکرا جانے کے بعد گر کر تباہ ہو گئے تھے۔ اس واقعے میں ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا تھا جبکہ دوسرا جہاز سے کود جانے کے نتیجے میں بچ گیا ہے۔