بغداد: (دنیا نیوز) عراق میں حکومت مخالف مظاہرے ساتویں روز بھی جاری ہیں، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد ایک سو نو ہو گئی۔
عراق میں بدعنوانی، بے روزگاری اور خراب پبلک سروس کے خلاف مظاہرے یکم اکتوبر سے جاری ہیں، ملک بھر سے ہزاروں افراد سات روز سے سڑکوں پر ہیں، سیکورٹی اہلکار مظاہرین پر واٹر کینن، آنسوگیس اور ربڑبلٹ فائر کررہے ہیں۔
عراقی وزارت داخلہ کے مطابق حکومت مخالف مظاہروں میں اب تک ایک سو نو افراد ہلاک اور چھ ہزار زخمی ہو چکے ہیں، حکام نے گرین زون کو ایک بار پھر عوام کےلیے بند کر دیا ہے۔