پاکستان عراق کیساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

Last Updated On 20 June,2019 10:08 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان عراق کیساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراق کے قائم مقام سیکرٹری دفاع نے ملاقات کی جس میں میں پیشہ وارانہ امور اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان عراق کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان کے لیے عراق کی ترقی اور سیکیورٹی سے متعلقہ شعبوں میں تعاون باعث افتخار ہوگا۔