راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ مسلح افواج میں احتساب کے موثر نظام پر عمل کیا جاتا ہے اور اس کا اظہار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے کیسز کو نمٹانے سے ہوتا ہے۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج میں احتساب کا ایک موثر اور سخت نظام موجود ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے کیسز کو نمٹانا اس بات کا مظہر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تین مختلف درجوں کے کیسز میں افسران کو ان کے جرم کے مطابق زیادہ سے زیادہ سخت سزا دی گئی۔
پیسہ چاہے جاسوسی سے کمائیں یا منی لانڈرنگ سے، سب بدعنوانی ہے۔ مسلح افواج میں کسی کے لیے معافی ہے نہ رعایت، سب قابل احتساب ہیں۔